نئی دہلی،30ڈسمبر(ایجنسی) ایک ہزار اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کو رکھنا اب پڑے گا بھاری کیونکہ بند کئے جا چکے پرانے نوٹوں پر ریزرو بینک کی ذمہ داری اور حکومت کی گارنٹی کو ختم کرنے اور ان نوٹوں کو رکھنے کو جرم قرار دینے سے متعلق آرڈیننس کو صدر نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ نافذ ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے آج یہاں
بتایا کہ ان نوٹوں پرریزرو بینک اور حکومت کاعزم ہے جسے ختم کرنے کے ساتھ ہی ان نوٹوں کو رکھنے، کسی کو دینے یا کسی سے لینے کو جرم قرار دینے والے 'خاص بینک نوٹ (ذمہ داری ختم) آرڈیننس 2016 'پر صدر نے دستخط کر دیے ہیں۔
آرڈیننس کے تحت بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں کو پرانے نوٹ جمع کرانے کے لئے 30 جون تک وقت دیا گیاہے تاکہ وہ ملک آکر یہ نوٹ جمع کرانے کے لئے اپنے سفر کی پلاننگ کر سکیں۔